چین نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی افواج مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو نئی سطح تک لے جانے اور دونوں ممالک کے درمیان سدابہار تذویراتی مفید شراکت داری میں نئی روح پھونکنے کے لئے تیار ہیں۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان دوستی میں کلیدی اہمیت کے حامل فوجی تعلقات نے دوطرفہ تعلقات کو دیرپابنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تذویراتی معاون شراکت دار اور سچے اور مضبوط دوست ہیں جو ہر مشکل اور آسانی میں ساتھ کھڑے ہیں۔چین نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے لئے چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان قریبی روابط کی تعمیر کے عمل میں تیزی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں افواج نے اعلیٰ سطح کے دوروں، مشترکہ تربیت اور مشقوں، وبائی امراض کے خلاف اور ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں تعاون اور دوطرفہ تذویراتی تعاون کو مضبوط بنانے کے شعبوں میں مفید نتائج حاصل کئے ہیں۔
چین پاکستان فوجی تعلقات نے دوطرفہ تعلقات کو دیرپابنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے: ترجمان چینی وزارت دفاع
Mar 31, 2022 | 21:16