ٹیکس وصولی، بنک آج  شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے 


لاہور (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر بنکوں کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کیلئے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 31 مارچ کو تمام بنکس بشمول نیشنل بنک آف پاکستان اور ایس بی پی بنکنگ سروسز کارپوریشن شام 6 بجے تک کھولے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن