اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی ریٹنگ کم ہونے پر 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجراءروک دیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باعث بھی سکوک بانڈز کے اجراءکا فیصلہ مو¿خر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کئے جانے تھے اور مشکل معاشی صورتحال کے باعث بانڈز جاری کرنے کیلئے زیادہ منافع ادا کرنا پڑے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ زرمبادلہ کم اور ادائیگیوںکا بوجھ بڑھنے کے باعث زیادہ شرح منافع نہیں دیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سکوک بانڈز جاری کئے گئے تو ڈیفالٹ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ سے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔
ریٹنگ کم: پاکستان نے 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجراءروک دیا
Mar 31, 2023