آئین کی گولڈن جوبلی پر عمران کو بھی دعوت دیں گے: پرویز اشرف 


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دیں گے، ملک کو باہمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، تقسیم کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا، آگ کے ٹمپریچر کو کم کرنا ہوگا، ملک کو گھمبیر چیلنجز درپیش ہیں، جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنے سے کام چلے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رواں برس آئین پاکستان کی 50 ویں سالگرہ ہے، 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے، تقریبات کا مقصد نوجوان نسل کو ملک کے جمہوری و آئینی نظام سے آگاہی دینا ہے، میرا آئین، میری آزادی کے تھیم سے ہر صوبے میں تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا، 73 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں کوئی بھی بھوک سے نہیں مرتا، ہمارے علاقے پوٹھوہار میں کوئی بھوک سے نہیں مر سکتا، میں نہیں مانتا وہاں کوئی بھوک سے مرا ہو گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پارلیمان کی سپیس کم ہوئی، ایک ہی حل آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں، ہر ادارہ اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پارلیمنٹ کبھی خاموش نہیں رہتی، ہم سب نے آئین کے تقدس کیلئے کام کرنا ہے، بدقسمتی سے سب کیلئے پارلیمان سو فٹ ٹارگٹ ہے، 75 سال گزر گئے الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا پارلیمان میں مل کر بیٹھنا پڑے گا۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آئین کی گولڈن جوبلی پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دیں گے، ملک کو باہمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، تقسیم کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا، آگ کے ٹمپریچر کو کم کرنا ہوگا، ملک کو گھمبیر چیلنجز درپیش ہیں، جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنے سے کام چلے گا، چھوٹی چھوٹی باتوں اور تقسیم کے بجائے اچھی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، اگر خرابیوں کی طرف دیکھیں گے تو پھر تو کام نہیں چلے گا۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ 10 اپریل کو 73 کے آئین کی گولڈن جوبلی پر یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے آئین کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے، آئین کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری سکے اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دستور پاکستان نے ہی ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...