لدھیوالا وڑائچ: مفت آٹا لیکر تھیلے تبدیل‘ ہوٹلوں پر فروخت کرنے والا مولوی گرفتار


لدھیوالا وڑائچ‘ شانگلہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار + این این آئی) سرگودھا میں مفت آٹا کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے واقعات پر تین سنٹرز کو بند کر دیا گیا جن کے مالکان نے نقصانات کے خدشات پر معذرت کر لی۔ اوکاڑہ میں مفت آٹا سکیم 10ویں روز میں داخل، مفت آٹا مرکز پر لمبی لمبی قطاریں، آٹے کے حصول کے لئے گھنٹوں میں کھڑا رہنے کے باوجود کسی کوآٹا مل پاتا ہے اور کئی خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور ہونے لگے۔ میاں چنوں میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار ہو گیا۔ دکاندار نصر اللہ شہریوں سے سستا آٹا خرید کر مہنگا فروخت کرتا تھا۔ خیبر پی کے کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام کے علاقے ماٹرا مں شاہراہ قراقرم پر مفت آٹے کے حصول کی کوشش کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم، لاٹھی چارج سے تین شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ٹرک لوٹنے کی مبینہ کوشش پر تصادم ہوا۔ پتھرا¶ سے پولیس کی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ متعدد مظاہرین پکڑے گئے۔ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ کوٹ اسحاق میں اے سی صدر نے چھاپہ میں مدرسہ میں زیرتعلیم بچوں کیلئے سستا آٹا حاصل کرکے تھیلے تبدیل کرنے کے بعد دکانوں اور ہوٹلوں میں فروخت کرنے والا مولوی گرفتار کر لیا۔ بیٹھک سے آٹے کے دو درجن تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔ تھانہ اروپ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ اے سی صدر توصیف حسین نے مخبری پر تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق کے گلہ محمد والا میں مولوی آصف کے گھر پر چھاپہ مارا۔ گرفتار ملزم مولوی آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سبسڈی والا 650 روپے والا دس کلو روزانہ ایک درجن آٹے کے تھیلے فلور ملوں سے مدرسہ میں پڑھنے والے طالبعلموں کیلئے خرید کر ان کے تھیلے تبدیل کرکے کریانہ کی دکانوں اور ہوٹلوں میں مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔ جب سبسڈی والا آٹا ختم کرکے مفت دیا جانے لگا تو وہ روزانہ محلے داروں کے شناختی کارڈ لیکر مفت آٹا لیتا اور ان کے تھیلے تبدیل کرکے مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن