چیئرمین نیب کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیے گئے۔ اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔ اس ضمن میں وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کو 17 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، سرکاری رہائش گاہ اور دو گاڑیاں ملیں گی۔ چیئرمین نیب اسلام آباد میں دو کینال کا پلاٹ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ چیئرمین نیب کو 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لیٹر کا ماہانہ پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...