اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل) سپانسرشپ سکیم کے تحت 44000ہزار سے زائد حج کوٹہ سے اب تک صرف 4427درخواستیں مطلوبہ ڈالرزکے ساتھ جمع ہوسکی ہیں،وزارت مذہبی امور نے اسپانسر شپ اسکیم کے لئے سفارت خانوں اور وزارت خارجہ سے مدد مانگ لی ہے، 39573حج درخواستیں تاحال نہیں مل سکیں جس کی وجہ سے ڈالرز ٹارگٹ سے بہت ہی کم مل سکے ہیں جو وزارت خزانہ اور وزارت مذہبی امور کے لئے نیا چیلنج بن گیا ہے۔ ماہرین امور حج کے مطابق مہنگا ترین حج ہی نہیں فیٹیف کی رقوم کی منتقلی پر پابندیاں حج درخواستیں کم ہونے کی وجہ ہیں فیٹیف کی پابندیاں پاکستانی عازمین حج کو بھی متاثر کر رہی ہیں اب تک سرکاری و سپانسرشپ سکیم کے تحت 89ہزار مطلوبہ حج درخواستوں میں 58423درخواستیں جمع ہوئی ہیں، سپانسرشپ سکیم کے تحت 44000ہزار سے زائد حج کوٹہ سے اب تک صرف 4427درخواستیں موصول ہوسکی ہیں ذرائع کے مطابق مطلوبہ ڈالرزکے ساتھ جمع ہوسکیں 39573حج درخواستیں تاحال نہیں مل سکیں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے سپانسرشپ سکیم سے ڈالرز ٹارگٹ سے بہت ہی کم مل سکے ہیں سپانسرشپ سکیم اس لئے شروع کی گئی تھی کہ بیرون ملک پاکستانی ڈالرز میں اپنی یا رشتہ داروں کی رقم جمع کراکے بغیر قرعہ اندازی حج پر جاسکیں گے ڈالرز میں رقم آنے سے ڈالر بحران میں پھنسی حکومت کو کچھ ریلیف مل جاتا ڈالرزمیں بہت ہی کم درخواستیں وزارت خزانہ اور وزارت مذہبی امور کے لئے نیا چیلنج بن گیا ہے ڈالرزمیں حج درخواستوں کی بہت سی رقم بینکوں جمع ہوچکی ہے ،وزارت مذہبی امور نے اسپانسر شپ اسکیم کے لئے سفارت خانوں اور وزارت خارجہ سے مدد مانگ لی ہے ۔سیکرٹری وزرات مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب درانی نے کہاہے کہ اسپانسرڈ شپ حج اسکیم میں کم درخواستیں موصول ہوئیں۔ سفارت خانوں اور وزارت خارجہ سے اسپانسرڈ شپ اسکیم کی تشہیر کی درخواست کی ہے۔آ31مارچ کو درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق کا حتمی فیصلہ کریں گے۔اسپانسر شپ حج سکیم میں درخواست جمع کرانے کے لیے چند دن کی توسیع دے سکتے ہیں۔ آفتاب درانی نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت کوٹے کے مطابق درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، ہم نے اسپانسر شپ سکیم کی بھرپور تشہیر بھی کی تھی۔سیکرٹری اسپانسر شپ اس سکیم کے طریقہ کار سے متعلق وضاحت کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔اسپانسرڈ شپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالرز جمع کرانا ضروری ہے۔
سپانسرشپ سکیم ، صرف 4427درخواستیں ڈالرزکے ساتھ جمع ہوسکیں
Mar 31, 2023