ڈپریشن سے فالج کے خطرات  میں اضافہ ہو جاتا ہے: ماہرین 


سان تیاگو، اسلام آباد (این این آئی) سائنس دانوںکے مطالعوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل ان کیفیات میں مبتلا افراد میں فالج کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔ پہلی تحقیق میں یہ دیکھا گیا جن افراد میں ڈپریشن کی بدترین علامات پائی گئیں، ان کے فالج میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔ دوسری تحقیق میں ایسے لوگوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا جن کے جینز کا تعلق ڈپریشن، بائی پولر مرض اور سیزنل افیکٹو ڈِس آرڈر سے تھا اور ان افراد کے فالج میں مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات دیکھے گئے۔ سویڈن کی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق ان کی تحقیق کے ڈیٹا میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد کے ذہنی صحت کے مسائل فالج کا سبب تھے۔
=

ای پیپر دی نیشن