لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر وکلاءسے مزید دلائل آئندہ سماعت پر طلب کر لیے۔ دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔عدالت کی درخواست گزار کے وکیل کو کیس کا بریف تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی۔ حنیف عباسی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کرتے ہوئے اے این ایف نے 2018ءمیں گرفتار کر لیا ۔سپشل جج روالپنڈی نے اس کیس میں 14 سال قید کی بے بنیاد سزا سنائی عدالت سے استدعا ہے کہ سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر مزید دلائل طلب
Mar 31, 2023