ہم آج کتنے برس بعد ملے تھے۔

  دوستی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیدہ ودل۔۔ڈاکٹرندا ایلی 
ہم آج کتنے برس بعد ملے تھے۔ وہ اور میں۔۔ دس سال تک سکول میں ساتھ رہے تھے۔۔ اس کے بعد زندگی کی مصروفیت کہہ لیں یا کچھ اور۔۔ ہماری ملاقات نہیں ہوپائی۔۔ شادی بیوی بچے میڈکل کالج ملازمت۔ یہ سب ہی زندگی کا محور بن گئے۔ آج ایک ریستوران میں ملاقات ہوئی۔۔ ہماری خوبی دیکھئے کہ دونوں نے ہی ایک دوسرے کو فورا پہچان لیا۔۔۔ ایک ایک کرسی کھینچی اور بیٹھ گئے باتیں کرنے۔۔۔ لیکن سب سے زیاد ہ حیرت اس بات کی تھی کہ ہم نے کچھ یوں اپنی باتوں کا سلسلہ شروع کیاجیسے کل ہی تو ہماری ملاقات ہوئی تھی۔ وہی پرانے قصے۔۔ وہی ہمارے common jokes اور وہی ایک ساتھ ہنسنے کی frequency گویا کسی کوکچھ یاد دلانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔۔ 
 پکے یار دوستوں کی یہی بات حسین ہے کہ روزانہ نہ بھی ملیں توکہیں نہ کہیں دلوں کا رابطہ رہتا ہے۔۔ یہ دوستی کا گھر ایسا ہے کہ پتہ بدل بھی جائے تو بار بار رستہ سمجھانے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔

ای پیپر دی نیشن