ماہ رمضان
پاک رمضان کا مہینہ ہے
برکتوں کا جو اک خزینہ ہے
سب مہینے ہیں محترم لیکن
سب مہینوں کا یہ نگینہ ہے
ڈوبی امت کو جو بچائے گا
روزہ بخشش کا وہ سفینہ ہے
روزہ داروں کے واسطے روزہ
قصرِ جنت کا پہلا زینہ ہے
جان و دل سے نثار مومن پر
خلد کی ایک اک حسینہ ہے
اور کوئی خلش نہیں حسرت
بس مری آرزو مدینہ ہے
عباس خلش