کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 848 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 207 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں گزشتہ روز 8 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 93 ارب روپے ہے۔
سٹاک ایکسچینج : ملاجلا رجحان،100 انڈیکس 39 ہزار 848 پوائنٹس پر بند
Mar 31, 2023