میانمار میں فوجی جنتا حکومت نے سابق وزیر اعظم آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ ڈیموکریسی پارٹی کو تحلیل کر دیا۔میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق نیشنل لیگ ڈیموکریسی کو فوجی جنتا کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے نئے قوانین کے تحت دوبارہ رجسٹریشن کروانے میں ناکامی کی بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سرکاری میڈیا نے کہا کہ 63 پارٹیوں نے مقامی یا قومی سطح پر رجسٹریشن کرائی ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق 40 پارٹیاں منگل کی آخری تاریخ تک سائن اپ کرنے میں ناکامی پر خود بخود تحلیل ہو گئیں۔