کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے انتظامیہ کا ائر لائن کی نجکاری سے قبل فیصل سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی سپیئر پارٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بوئنگ 737 اور بوئنگ 707 فوکر اور سیسنا طیاروں کے پرزوں کی فروخت کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ پرزے کئی سالوں سے سٹور میں موجود تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کیلئے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ پرزوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔