آزادی مارچ مقدمہ، علی امین گنڈا پور، شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپی کے  علی امین گنڈاپور اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ حکمنامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں جبکہ  فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف9 مئی واقعات میں درج 2 مقدمات میں سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...