لاہور( نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع پر ن لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے، پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیا۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں قانونی و پارلیمانی امور کا چارج رانا ثناء اللہ خان کو دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 5 سے 8 وزراء اور معاونین بھی شامل کیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب کابینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کر دی جائے گی۔