لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کریگا لیکن جسے بھی قیادت کے فرائض سونپے جائیں اسے پورا وقت ملنا چاہیے۔ جب پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا تو تمام کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا، فلیڈ میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے کہ کچھ تلخ الفاظ نکلے لیکن کسی نے برا نہیں مانا، میں آج تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی انفرادی کارکردگی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔انہوں نے محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس لینے پر کہا کہ دونوں کا فیصلہ پاکستان ٹیم کو فائدہ پہنچائے گا.