فیروز والہ :پولیس نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

 فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیروز والہ پولیس امامیہ کالونی میں دن دہاڑے قتل ہونے والے نوجوان حمزہ جاوید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔ مقتول کے ورثاء نے  وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے  مطالبہ کیا ہے ملزمان عمیر اور اس کے ساتھیوں کو فورا گرفتار کر کے انصاف دیا جائے۔ مفرور ملزمان با اثر ہیں جن کو گرفت میں لانا پولیس کیلئے مشکل بن گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن