فیروز والہ :مقدمہ قتل میں ملزم کوسزائے موت  

Mar 31, 2024

 فیروزوالہ (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اختر نے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ کچی کوٹھی روڈ میں ہونے والے نوجوان وسیم عباس کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ملزم رانا وسیم المعروف رانا سونی کو سزائے موت‘ 20 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ ہر جانہ کی رقم ادا کرنے کی صورت میں مقتول کے وارثان کو ادا کی جائیگی جبکہ ہر جانہ کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھی بھگتنا پڑیگی۔ 

مزیدخبریں