فالج کا شکار 559 بچوں کیلئے ایک کروڑ 67 لاکھ 70 ہزار روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے فالج کے شکار 559 بچوں کے علاج معالجہ کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ 67 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دئیے ہیں۔سیریبل پالسی کے شکار ہر بچے کو علاج معالجے کیلئے فی کس 30 ہزار روپے ملیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کلیئر امپلانٹ ، تھیلیسیمیا اور سیریبرل پالسی ہر بیماری کے علاج کیلئے مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ پولیس ملازمین کو بچوں کے علاج معالجے اور بحالی میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن