لاہور ( این این آئی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 03ماہ کے دوران بغیر لائسنس 01لاکھ 52ہزار 651اڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ 55ہزار موٹرسائیکل سواروں جبکہ 06ہزار کم عمر ڈرائیورز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ،کم عمر ڈرائیورز پر خصوصی کریک ڈائون کیا جائے ۔انہوں نے کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کی موٹرسائیکل چلانے پر 02ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔