لاہور( این این آئی) عید کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،فورڈ سیفٹی ٹیم نے8ہزار بوتلیں، 3فلنگ بلوئنگ مشینیں، 2ممنوعہ ڈرم، گیس پلانٹ سمیت جعلی لیبل ضبط کر لیے ۔ اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز اور فلیورز سے تیار محلول سپلائی کے لیے تیار رکھا پایا گیا، معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کرنے کے لیے تیار محلول ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا، جعلی ڈرنکس کو لاہور اور ملحقہ علاقوں کی چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ منظورشدہ فارمولے کے بغیر پانی میں کیمیکلز، فلیورز اور رنگ ڈال کر نقلی ڈرنکس تیار کی گئیں تھیں۔
عید کیلئے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
Mar 31, 2024