فیروز والہ: ناقص صفائی پر پونے 3لاکھ روپے جرمانہ 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 66کاروباری پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2لاکھ 85ہزارروپے جرمانہ کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع کے مختلف علاقوں میںچیکنگ کے دوران53ہزار190لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ،مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء جن میں 360 کلو کیچپ اور 240 کلو اچار اور مربہ کو موقع پر تلف بھی کیاگیاجبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن