لاہور(نامہ نگار) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 494 ریڈز کی گئیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کیخلاف 223 مقدمات درج کرتے ہوئے 224 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے 147 کلوگرام چرس، 2 کلو 908 گرام آئس، اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ کریک ڈاؤن میں 11 روز کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 7021 ریڈز کی گئیں، منشیات فروشوں کیخلاف 3720 مقدمات درج کرتے ہوئے 3732 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 2622 کلو گرام چرس، 14 کلو سے زائد آئس ، 20 کلو گرام افیون، 42132 لٹر شراب برآمد کی گئی۔