5 لاکھ کاشتکاروں کو 150ارب  روپے کا قرضہ سکیم کا اجرا درست  اقدام :جاویدقصوری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب کے 5 لاکھ کاشتکاروں کو 150ارب روپے کا قرضہ سکیم کا اجرا درست اقدام ہے۔مگر ماضی کی طرح اس قسم کی سکیموں میں کرپشن، لوٹ مار اور مخصوص طبقے کو نوازنے کے خدشات اپنی جگہ موجود ہیں۔ کاشتکارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا کل رقبہ79.6ملین ایکڑ ہے،جس میں سے 23.7ملین ایکڑ،زراعی رقبہ ہے جو کل رقبے کا 28فیصد بنتا ہے۔اس میں سے بھی8ملین ایکڑ رقبہ زیرِ کاشت نہ ہونے کے باعث بے کار پڑا ہے،حالانکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کا ماحول اورموسم بھی زراعت کیلئے بہترین زونز کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس طرح پاکستان میں ہمہ قسم کی غذائی اشیاء کی پیداواری صلاحیت موجود ہے۔اس کی 75فیصد سے زا ئد آبادی زراعت کے پیشے سے وابستہ ہے۔ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں زراعت کا حصہ 21فیصد ہے۔یہ شعبہ ملک کے 45فیصد لوگوں کے روزگارکا ذریعہ ہے۔ زراعت کا شعبہ لوگوں کو خوراک اورصنعتوں کو خام مال کی فراہمی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن