لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل کالج آف نرسنگ،امیر الدین میڈیکل کالج/ لاہور جنرل ہسپتال شازیہ کوثر کی زیر نگرانی طالبات نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پلانٹ فار پاکستان مہم پر لبیک کہتے ہوئے اپنے مادر علمی کی حدود میں 200پودے لگا کر سر سبز پنجاب کی کامیابی کیلئے اپنا حصہ ڈالا۔ اس مہم میں نرسنگ انسٹرکٹرز بھی پیش پیش رہیں۔ شازیہ کوثر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا کر صحتمند ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ شجرکاری میں حصہ لینا چاہیے۔ دنیا میں مہذب قومیں اپنے ملک کو سر سبزو شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرتی ہیں اور یہ کام محض حکومتوں کا نہیں ہوتا۔