خاندانی منصوبہ بندی پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے:ثمن رائے 

 لاہور (لیڈی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی آئی ایف و ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خاندانی منصوبہ بندی کے جدید طریقوں کے ذریعے مردوں اور خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی اپنانے کی یکساں شرح کو ممکن بنانے کیلئے امید افزاء اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں میں مردوں کی شمولیت نا گزیر ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے آج پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطب کرتے ہوئے کہا کہ ا س سلسلے میں مردوں اور عورتوں تک کمیونٹی ورکرز اور ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے معلوماتی چینلز کے فروغ سے ان تک رسائی کے حصول کو ممکن بناکر انہیں ایک نیٹ ورک کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی کو مؤثربنا دیا گیا ہے۔ جس میں پہلی مرتبہ مرد معالج، حکیم، ہومیو پیتھس اور فارمیسیز کی شمولیت کو ممکن بنایا گیا ہے۔ جہاں خواتین ہیلتھ ورکرز خواتین و مر د حضرات کو ریفر کرتے ہیں۔ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے طریقہ کار کی بدولت پنجاب کے 28اضلاع میں مقررہ اہداف کے حصول کو ممکن بنادیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن