حضرت سیّدنا علی المرتضیٰؓ عدالتی ، علم و حکمت کے گوہرِ تابدار تھے:طاہرر ضا بخاری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہرر ضا بخاری نے داتا دربار میں منعقدہ ’’حضرت سیّدنا علی المرتضیٰؓ کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت سیّدنا علی المرتضیٰؓ عدالتی اور سماجی انصاف کے علمبردار، شجاعت و دیانت کا عظیم پیکر اور علم و حکمت کے گوہرِ تابدار تھے۔آپؓکی زندگی ایمان ِخالص،یقینِ مستحکم اور عشق رسالت مآب ؐ سے عبارت تھی۔ آپؓ نے ایک ایسے مثالی معاشرے کی تشکیل فرمائی جس میں اعلیٰ انسانی اقدار کو تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کو فروغ میسر آیا۔ آپؓ  کا عہد خلافت، اخوت، مساوات اور عدل اجتماعی کا مظہر اور بلند نصب العین کاآئینہ دار تھا۔ آپؓ نے اپنے عہد خلافت کے آغاز پر پیدا شدہ فتنوں اور رخنوں کو نیست ونابود کرکے،جس جرأت واستقلال اورثابت قدمی کا ثبوت دیا۔ وہ رہتی دنیا تک امت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپؓ اور آپؓ  کا گھرانہ اسلام کی ترویج اور اشاعت کا مرکز اور مسکن تھا۔ آپؓنے ہر کٹھن وقت میں قربانی دے کر دین اسلام کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا۔ حضرت علیٰ المرتضیٰؓکے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب داتادربار مفتی محمدرمضان سیالوی نے کہا کہ خلیفۃ المسلمین،امیر المؤمنین بصیرت وتدبر،عزم واستقلال،وفاداری اور ایثا ر وانفاق کا عظیم مرقع تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...