تمام قومی قیادت کو پارٹی اختلافات سے بالاتر ہوکر مل بیٹھنا ہوگا:عابد حسین صدیقی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسائل کاسیاسی حل تلاش کیا جائے اور سیاسی افراتفری کا خاتمہ کیا جائے۔ تمام قومی قیادت کو پارٹی اختلافات سے بالاتر ہوکر مل بیٹھنا ہوگا۔ مہنگائی نے ہر غریب انسان کی زندگیوں کو اجیرن کردیا ہے۔ رمضان کے مہینے میں بھی مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی۔ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن