یوکے اسلامک مشن سلاؤ برانچ کے زیر اہتمام یونیٹی افطار ڈنر  

لاہور(نیوز رپورٹر) یوکے اسلامک مشن سلاؤ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک میں یونیٹی افطار کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں یوکے آئی ایم کی مرکزی قیادت ڈاکٹر عارف،سلاؤ کے ایم پی ٹین ڈیسی،مختلف پارٹیز کی کونسلرز،یوکے آئی ایم کے ارکان اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سلاؤ کے غیر مسلم کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔ یونیٹی افطار کی صدارت یوکے آئی ایم سلاؤ کے صدر عبید الرحمان محمد نے کی۔میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ یونیٹی افطار کا مقصد دیگر مذاہب کے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے۔ سلاؤ کے ایم پی ٹین ڈیسی اور دیگر نو مسلم اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے کہا کہ انہیں یوکے آئی ایم کی یونیٹی افطار میں آکے بہت اچھا لگا اور یوکے آئی ایم برطانیہ میں مسلم اور نان مسلم کمیونٹی کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب میں سلاؤ بارو کونسل کے کونسلرز محمد نذیر،فضا مطلوب،ہرجندر گاہر،نویدہ قاسم،گْرچرن سنگھ،دروو تمار، ڈیکسٹر سمتھ،عادل افتخار اور سونڈن کونسل سے کاشف خان،یوکے آئی ایم کے عہدیدران حافظ نعمان درانی،ظفر شاہد،میاں اصغر،محمد شاہد، ابرار حسین،چوہدری مدثر،تنویر سعید،عارف چوہدری،کاشف جعفری،آصف تارڑ،راجہ یونس،نظام الدین،محمد معظم،محمد عاصم،اسد انصاری، گل رسول،محمد شاہنواز،محمد جمال ،وقاص گجر،موسیٰ وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔ایونٹ کے اختتام پہ شرکا کیلئے اعشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن