غزوۂ بدر منفرد و بے مثال ، تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دیا:میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع ابی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوۂ بدر دنیائے حرب میں منفرد و بے مثال ہے۔ حضور نبی کریمؐ کی قیادت نے تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دیا۔ جانثارانِ مصطفیؐ نے جس جرأت وشجاعت کا مظاہرہ کیا، تاریخ حرب اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ افرادی قوت اور سامان حرب میں کمی کے باوجود مدمقابل کو پیوند خاک کر دیا۔ آج بھی ضرورت ہے کہ امت میں غزوہ بدر جیسا جذبہ پیدا ہو۔ سید کائناتؐ کی بے مثل قیادت ہی کا نتیجہ تھا کہ چند جانثاروں نے بڑی قوت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ تاریخ کی اس مختصر جنگ نے اتنی بڑی تعداد میں دشمن کو جہنم واصل ہوتے اور بچ جانیوالوں کو قیدی بنتے بھی کم ہی دیکھا ہو گا۔ حضور نبی کریمؐ نے رب کی توحید وعظمت کا بول بالا کر دیا۔ آج بھی اسی جرأت وجذبے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن