لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب پیر سید ارشد گردیزی کہا ہے کہ خاندان نعیمیہ کی دینی و ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ خصوصاً تحریک ناموس رسالت کے حوالے سے شہید پاکستان نے کا کردار قابل تحسین رہا۔ دیگر ملی و دینی معاملات میں خاندان نعیمیہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور ڈاکٹر راغب نعیمی اپنے بزرگوں کے مشن کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ آگے بڑھایا۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ڈاکٹر راغب نعیمی کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں استقبالیہ تقریب و افطار و ڈنر سے کیا جسکا اہتمام مرکزی جماعت سنت پنجاب نے کیا تھا۔ سید احسان گیلانی نے کہا کہ تحریک ختم نبوت تحریک ناموس رسالت اور تحریک پاکستان میں نعیمی خاندان کا کردار مثالی رہا اور ڈاکٹر راغب نعیمی اس مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ تمغہ امتیاز ان خدمات کا اعتراف ہے۔ تقریب میں علما کرام کی کثیر تعداد شریک تھی۔
راغب نعیمی کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں استقبالیہ تقریب و افطار و ڈنر
Mar 31, 2024