ایک اور امریکی عہدیدار غزہ جنگ پر احتجاجا مستعفی

واشنگٹن(این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے لیے امریکی حمایت کے خلاف احتجاجا اپنے استعفی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ میں جمہوریت، انسانی حقوق، اور محنت کے دفتر میں خارجہ امور کے افسر انیل شیلن نے زور دیا کہ انہوں نے اپنی ایک سال کی سروس کے بعد استعفی دیا، کیونکہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جب تک واشنگٹن مشرق وسطی میں اسرائیل کو ہتھیار بھیجتا رہے گا انسانی حقوق کو فروغ دینے کی کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اس نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کی مدت کے دوران امریکی محکمہ خارجہ میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے اپنا کام کرنے سے قاصر رہی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں غزہ کی پٹی میں بڑے شہری نقصانات کے باوجود امریکہ کی طرف سے اسرائیل کے لیے فوجی سازوسامان کی مسلسل مدد سے انسانی حقوق کے دفاع کی کوشش ناممکن ہو گئی ہے۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی اموات کے باوجود امریکہ کے لیے اسرائیل کے لیے دیگر انتہائی اہم ترجیحات سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لوگ حیران اور خوفزدہ ہیں کہ امریکی حکومت غزہ میں کیا کر رہی ہے۔ وہ محکمے میں بہت سے لوگوں کی طرف سے بولتی ہیں، اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ اس شعبے میں امریکی انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف بہت سی آوازیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن