اردن:مظاہروں میں شدت، اسرائیلی سفارتخانہ بند کرنے کا مطالبہ

Mar 31, 2024

عمان(این این آئی)پچھلے کئی دنوں سے اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والے مظاہرے جاری ہیں۔ اس سلسلے میںہفتہ کومظاہروں کا مسلسل ساتواں دن تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں اردنی شہری مظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ غیرمقبول امن معاہدے کو ختم کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔ وہ مسلسل کہہ رہے تھے اردن کی سرزمین پر صیہونی سفارتخانہ نہیں چاہیے۔' ان کا مطالبہ تھا کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارتخانے کو بند کیا جائے اور 1994 سے اسرائیل کے ساتھ قائم کیے گے سفارتی تعلقات کو ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں