فراڈ مقدمہ میں فواد چودھری کے جوڈیشل میں توسیع

Mar 31, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم کی عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فوادچودھری کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایاگیا،فواد چودھری کے وکیل قیصر امام عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ فواد چودھری کے بھائی فیصل اور فراز چوہدری، فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کمرہ عدالت میں موجود تھیں،دوران سماعت فواد چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ عید سے پہلے کی تاریخ دے دیں،عید سے پہلے فیملی سے ملاقات ہو جائے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں