مدینہ منورہ(اے پی پی)بھارت کا شہری سیدعلی پیدل سفر کرکے8ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ناسک سے پیدل سفر کا آغاز کیا، مختلف ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور ہریانہ سے گزرتے ہوئے دہلی سے ایران پہنچا، وہاں سے عراق اور پھر سعودی عرب میں داخل ہوا۔ اب ریاض سے مدینہ منورہ پہنچا ہوں۔