9  مزید ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت، تعداد83 ہوگئی

لاہور( این این آئی)ملک کے چاروں صوبوں سے جمع کیے گئے مزید 9 ماحولیاتی نمونے میں ٹائپ ون پولیو وائرس مثبت پایا گیا ہے جس سے رواں سال مثبت ٹیسٹ کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹ رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ بدین کو ان 30 اضلاع کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کے سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ضلع بدین سے نمونے میں پولیو وائرس ٹاپ ون کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے، جبکہ 6 متاثرہ اضلاع چمن، کراچی ملیر، کراچی جنوبی، کراچی ایسٹ، پشاور اور لاہور سے 8 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق اس سال پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور انہوںنے پولیو وائرس کے ہائی ٹرانسمیشن سیزن کے آغاز سے عین قبل ماحولیاتی نمونوں میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن