فضل الرحمٰن کو قائل کریں گے ملک جلوسوں کا متحمل نہیں ہو سکتا: احسن اقبال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر کے منصوبے 2018ء تک مکمل کر لئے تھے ہماری حکومت گئی اور پی ٹی آئی حکومت آئی تو سپیشل اکنامک زون نہیں بنائے گئے، سرمایہ کار مایوس ہوکر ویت نام اور دیگر ملکوں میں چلے گئے۔ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے 20 سے 40 ارب ڈالر سرمایہ کاری کھو دی۔ 16 ماہ کی حکومت میں چین کا اعتماد تیزی سے حاصل کیا۔ ایران کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن مکمل کی۔ شہباز شریف کا دورہ چین متوقع ہے میں بھی چین جاؤں گا۔ پانچ کوریڈور کو عملی جامہ پہنانے پر بات کریں گے، چین سے کہا ہے ٹیکنیکل ماہرین دیں جو ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد کریں۔ فضل الرحمٰن کو قائل کریں گے پاکستان جلوسوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ فضل الرحمٰن ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے انارکی پیدا ہو،  پاکستان کو سیاسی مارچ کی نہیں اقتصادی مارچ کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن