چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت )زہریلا جوس پینے سے خاندان کے چھ افراد بے ہوش اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چنیوٹ کے محلہ ٹبہ کمانگراں میں سکندر ،علی ، پروین بی بی ، اسین بی بی ، محمد عاشق وغیرہ شامل ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ مریضوں کا مکمل علاج کیا جا رہا ہے ۔