پشاور(نوائے وقت رپورٹ ) پشاور کے تھانا خزانہ کی حدود میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم کے تنازعہ پر پیش آیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔