متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے  

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں شکیل کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر6 لاکھ ‘ زیورات ،موبائل فون دیگر سامان،شیرا کوٹ میں امجد  کی فیملی سے3 لاکھ 65ہزار‘ زیورات ‘موبائل فون،کاہنہ میں رزاق سے اسلحہ کے زور پر 70ہزار‘ موبائل فون، سول لائن میں ضمیر حسین سے 2لاکھ 30ہزار‘موبائل فون، شالیمار  میں عمران سے 80ہزار‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں ذیشان سے55ہزار‘ موبائل فون،گڑھی شاہومیں ساجد سے 2ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے برکی میں محمدنعیم کے گھرسے 12 لاکھ 20ہزار ‘ 6تولے سونا‘دو موبائل فون،مانگا منڈی میں فرہاد احمد کے گھر سے 7 لاکھ 50 ہزار‘زیورات، نقدی دیگر سامان،نولکھامیں الیکٹرک سامان کی دکان سے5 لاکھ‘ سامان،ملت پارک میں مسعود کی دکان سے2لاکھ 18 ہزارکا سامان اور نقدی چوری کر لی اورفرار ہو گئے۔چوروں نے جوہر ٹاؤن ،ڈیفنس اے اور سبزہ زار سے 3 کاریں،شاہدرہ سے رکشہ جبکہ مستی گیٹ،ماڈل ٹاؤن،رنگ محل، شادمان، شالیمار،ساندہ، فیکٹری ایریا ‘ستوکتلہ سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن