فیروزوالہ میںایک شخص کوقتل کے بعد نعش جوہڑ میں پھینک دی گئی 

Mar 31, 2024

 فیروزوالہ(نامہ نگار )تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے اجنبی شخص کو بے دردی سے قتل کر کے نعش کو تاروں سے باندھ کر بوری میں بند کر کے گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک دی ۔ فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ  مارٹم کے لیے  ہسپتال بھجوا دی تا ہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی مقتول کون ہے کہاں کا رہنے والا ہے پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 40 سال کے قریب بیان کی جاتی ہے نعش دو تین روز پرانی ہے۔

مزیدخبریں