تحریک انصاف غیر ذمہ دارانہ رویوں ‘سیاست پر نظر ثانی کرے، شیری رحمان

Mar 31, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل  میں کہا کہ اسد قیصر کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختون خوا کو وفاقی حکومت سے روابط ختم کرنے کا مشورہ حیران کن ہے، خیبر پختون خو حکومت کو مفاہمت کی بجائے مزاہمت کرنے کی ہدایت بھی تشویشناک ہے، تحریک نصاف کے رہنما صوبے کو وفاق سے ٹکرانے کے مشورے نا دیں،  یہ ملک اور جمہوریت کیلئے فائدہ مند نہیں، تحریک انصاف کی سابق وفاقی حکومت سے شدید اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ حکومت کو اس طرح کے مشورے نہیں دئے، سندھ حکومت اپنا آئینی فرض اور کردار ادا کرتی رہی، شیری رحمان ایک صوبے کو وفاق کے خلاف اکسانہ کوئی سیاست نہیں،  وفاق کے سامنے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کرنے کے آئینی طریقہ کار اور فورمز موجود ہیں، محسوس ہوتا ہے تحریک انصاف ماضی کی غلطیوں سے ابھی تک نہیں سیکھی،  تحریک انصاف اپنے غیر ذمہ دارانہ رویوں اور سیاست پر نظر ثانی کرے،  شیری رحمان  نے کہا کہ  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتی ہوں ،بے گناہ عورت کے ساتھ گھناؤنے عمل اور اس کے غیر انسانی قتل کا سن کر دل شدید رنجیدہ ہے، اپنے بھائی اور والد کے ہاتھوں ماریہ کا وحشیانہ قتل بنیادی انسانی حقوق، ہماری روایات اور عورتوں کے وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وحشیانہ ویڈیو نے مجموعی طور پر ہمارے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

مزیدخبریں