گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیاء الحق شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہاکہ چیمبرآف کامرس کی ممبرشپ کی رکنیت کی آخری تاریخ 31مارچ2024ہے جبکہ 31مارچ 2024ء کو بروز اتوارکی چھٹی آ گئی ہے۔ تمام اراکین کو بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جاتا ہے کہ چیمبراراکین کی سہولت کیلئے 31مارچ بروز اتوار چھٹی کے روز بھی چیمبرآف کامرس صبح 10سے شام 04بجے تک کھلا رہے گا۔ممبران سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چیمبرممبرشپ کی بروقت رکنیت کرالیں۔
چیمبرآف کامرس کی ممبرشپ کی رکنیت کی آخری تاریخ 31مارچ ہے:فیصل ایوب
Mar 31, 2024