حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کی چیئر پرسن سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کو علاج معالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں تا کہ پنجاب کی عوام اور مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کے دورہ کے موقع پر کیا ۔
علاج معالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح ہے:سائرہ افضل تارڈ
Mar 31, 2024