کامونکی:صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہرکے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر

Mar 31, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی ) میونسپل کارپوریشن کے 200 سے زیادہ سینٹری ورکرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چارروز سے ہڑتال پر ہیں۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے بازار ،گلیاں ،محلے گندگی و غلاظت سے بھر چکے ہیں۔ جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ ایسٹر کے تہوار پر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ابھی تک اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے جوتے اور دیگر ضروری سامان  خرید نہیں سکے ہیں۔سی ای او میونسپل کارپوریشن تنخواہیں دینے کی بجائے الٹا ملازمین کو ڈرااور دھمکا رہی ہے لیکن وہ کسی کے ڈراوے میں نہیں آئینگے۔مطالبات کی منظوری تک انکی ہڑتال جاری رہے گی۔احتجاجی دھرنا میں سابق وفاقی وزیر برائے ویلفیئر پاپولیشن جے سالک بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں