گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جی ایم سوئی گیس عمران الطاف نے کہا ہے کہ سوئی گیس چوری کے خلاف مہم جاری ہے۔سوئی نادرن نے گوجرانوالہ ریجن میں گیس چوروں کو 3 کروڑ روپے سے زیادہ کے جرمانے کئے۔گیس چوری میں ملوث 150 سے زائد گھریلو اور کمرشل صارفین کے گیس کنکشن منقطع کئے اور غیر قانونی طور پر دوسری جگہ کنکشن منتقل کرنے والوں کے خلاف بھی مہم کا آغاز کر دیا گیا،گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
گیس چوروں کو 3 کروڑسے زیادہ کے جرمانے کئے: جی ایم سوئی گیس
Mar 31, 2024