گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر یکم مارچ سے جاری ماہ صفائی مہم کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملازمین نے مسیحی کمیونٹی کے مذہبی تہوار کے موقع پر گرجاگھروں کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی آپریشن کیا ۔مہم کے دوران مسیحی برادری کے ایسٹر کے لیے خصوصی صفائی آپریشن کیا۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر بھر کے تمام گرجاگھروں اور مسیحی کالونیوں کیاطراف میں صفائی کے بہترین اقدامات اور انتظامات کیے گئے تاکہ گرجاگھروں میں شرکت کرنے والوں کو مسیح برادری کے مقدس دن کے موقع پر صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔چیئر مین کاشف اسماعیل گجر ،سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات پر 01 مارچ سے جاری 31 روزہ صفائی مہم کے تحت سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرجاگھروں کاخود بھی دورہ کیا۔ زونز کے منیجر اور اسسٹنٹ منیجرز کے علاوہ سینٹری انسپکٹرزاور سپروائزرز نے روٹس کے دورے کیے۔ بالخصوص مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف سڑکوں ،گلیوں بازاروں کی واشنگ ، چونے کا چھڑکاؤ، جازب نظر بڑھانے کے لیے چونے سے مارکنگ اورمنتظمین سے بھی فرداً فرداً مربوط رابطہ بھی قائم رکھا گیا تا کہ مسیحی برادری کے مقدس دن صفائی سے متعلق کسی بھی مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے چیئرمین کاشف اسماعیل گجر سی ای او شاہد عباس جوتہ اور کمپنی کے تمام ملازمین افسران ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے مسیحی کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
گوجرانوالہ:مسیحی برادری کے ایسٹر کیلئے خصوصی صفائی اہتمام جاری
Mar 31, 2024