الٰہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان آج ایشیاء کا ٹائیگر ہوتا یہودی لابی کے ایجنڈا نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا وقت کا تقاضا ہے سب جماعتیں میاں نواز کی قیادت میں متحد ہو جائیں اتحادی حکومت غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی این اے 132 ملک رشید احمد خان نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر داؤ انیس قریشی محمد علی آف گھنیکے اور سردار فاروق اکبر مرالی سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خان اور ملک مظہر رشید خان بھی موجود تھے۔
اتحادی حکومت غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی:ملک رشید احمد
Mar 31, 2024