تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کر دی، گزشتہ روز شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی۔ غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا۔امریکی ٹی وی نے شامی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2 بجے کے قریب حلب کے نواحی علاقے میں حملے کیے اور اس کارروائی کے جواب میں حلب کے نواحی علاقے سے ڈرون حملے بھی ہوئے۔حملے کے بعد شام کی وزارتِ دفاع نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں متعدد شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
شام کے شہر حلب پر اسرائیلی حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہو گئی
Mar 31, 2024